پاک ترک بحری مشقیں، ترک بحریہ کا جہاز کراچی پہنچ گیا

Pak Turk

Pak Turk

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اور ترک بحری افواج کی دو طرفہ بحری مشق کے لئے ترک بحریہ کا ایک جہاز ٹی سی جی بائیوکاڈا مشق میں حصہ لینے کے لیے کراچی پہنچ گیا۔

پاکستان اور ترک بحریہ کی دو طرفہ بحری مشق آج سے شروع ہورہی ہے۔ ترک بحریہ کا ایک جہاز ٹی سی جی بائیوکاڈا مشق میں حصہ لینے کے لیے کراچی پہنچ گیا۔

پاکستان میں تعینات ترک نیول اتاشی اور پاک بحریہ کے سینئر افسران نے ترک بحری جہاز کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔ مشق ہاربر اور سی فیز پر مشتمل ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ آپریشنزکی صلاحیت کو فروغ دینا اور پیشہ ورانہ مفاہمت پید ا کرنا ہے۔