ٹریفک پولیس دفاتر کی سکیورٹی وارڈنز کے سپرد , میٹل ڈیٹیکڑز فراہم کئے جائینگے

Traffic Police Security

Traffic Police Security

لاہور (جیوڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ بم دھماکے کے فوری بعد سٹی ٹریفک پولیس کے لاہور میں موجود تمام دفاتر کی سکیورٹی ٹریفک وارڈنوں کے سپرد کرتے ہوئے انہیں ہنگامی بنیادوں پر میٹل ڈیٹیکٹرز فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے

چوکوں میں بھکاریوں کی موجودگی پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں متعلقہ تھانوں میں بند کر ایا جائیگا،آج سے تمام خارجی و داخلی راستوں پر ٹریفک وارڈنز ضلعی پولیس کے ساتھ مل کر مشکوک افراد پکڑیں گے، تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز بم دھماکے کے بعد سی ٹی او نے فوری طور پر دفاتر جن میں ارفع کریم ٹاور، پولیس لائنز ٹھوکر نیاز بیگ، لبرٹی مارکیٹ، ڈیفنس، کینٹ اور ضلع کچہری آفس شامل ہیں کے باہر ٹریفک وارڈنوں کی اضافی نفری تعینات کر دی ہے

جنکے لئے ہنگامی بنیادوں پر 25 میٹل ڈیٹیکٹر زبھی گزشتہ شام خرید لئے گئے ہیں جو آج ٹریفک وارڈنوں میں تقسیم کئے جائیں گے، سٹی ٹریفک پولیس کے تمام ڈرائیونگ لائسنس دفاتر میں آنیوالے شہریوں کو کم از کم دو مقامات پر چیک کیا جائے گا۔