لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر چوہدری اشفاق نے مقامی ہوٹل میں سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری، جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، ریاض فتیانہ، خالد احمد کھرل، خاور خان گادی، حیدر خان کھرل،خالد نواز باجوہ اورحاجی سرور کے اعزاز میں عشائیہ دیا، عشائیہ سے چوہدری محمد سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پسے ہوئے طبقات کی جنگ لڑ رہی ہے۔
آنے والا دور صرف تحریک انصاف اور عوام کا ہوگا، ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں۔ صوبے میں تاخیری حربوں کی بجائے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے، 8 سالوں سے پنجاب کی عوا م مقامی حکومتوں سے محروم ہے جس کی وجہ سے عوام کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔
بعدازاں سابق گورنر چوہدری سرور ، پی ٹی آ ئی کے رہنما ئوں جہانگیر ترین اور یا سمین راشد نے گزشتہ روز میو ہسپتال میں پو لیس لائنز دھما کوں میں زخمی ہو نے والوں کی عیادت کی۔ سا بق گورنر پنجاب کا کہناتھا کہ پوری قوم دہشت گر دی کے خلاف متحد ہے۔