پشاور (جیوڈیسک) شہداء و غازی فورم نے آرمی پبلک اسکول پر دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے 35 طلبا کا کراچی کے ایک نجی اسپتال میں علاج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
شہداء و غازی فورم کے کوارڈی نیٹر قیصر علی نے جیو نیوز کو بتایا کہ 10 زخمی طالب علموں کو آج شام 5 بجے کراچی روانہ کیا جائیگا۔
قیصر علی نے بتایا کہ کل 25 زخمی طالب علموں کو بھیجا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے قائم میڈیکل بورڈ نے بچوں کو بھیجوانے کی تجویز دی ہے۔ قیصر علی کے مطابق بچوں کو اپنی مدد آپ کے تحت علاج کیلئے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی بچوں میں 2 ایسے بھی ہیں جن کی ذہنی صحت ٹھیک نہیں ہے۔