بین الاضلاعی شکوری گینگ سرغنہ سمیت گرفتار 5 کاریں برآمد

Arrested

Arrested

فیصل آباد (جیوڈیسک) اینٹی کار لفٹنگ سکواڈ نے ڈکیتی، چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ’’شکوری‘‘ گینگ کے سرغنہ کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،5کاریں، موبائلز اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔اینٹی کار لفٹنگ سکواڈ کے انچارج سب انسپکٹر شاہد سرور علوی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مختلف جگہوں پر چھاپے مارکر ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ ملزمان ضلع گوجرانوالہ ،ننکانہ اور فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

گرفتار ملزمان نے فیصل آباد میں سرکل پیپلز کالونی، سرکل سول لائن، ضلع گوجرانوالہ میں تھانہ سٹی کامونکی، صدر کامونکی اور ضلع ننکانہ میں سٹی شاہ کوٹ کے گرد ونواح میں وارداتیں کر نے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عبدالشکور عرف شکوری سکنہ 15 گ ب شاہکوٹ سے ہے جبکہ اس کے ساتھیوں میں محمد بلال سکنہ کامونکی گوجرانوالہ اوراظہر علی سکنہ 89ر ب نکودر شاہکوٹ شا مل ہے ، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے کاریں ،اسلحہ اور مو بائل فو نز برآ مد ہو ئے ہیں۔