دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مضامین نصاب میں شامل کیا جائے، ڈاکٹر سیف الرحمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بچوں کے حقوق کی جدو جہد میں سرگرداں غیر سرکاری سماجی تنظیم اسپارک کے زیر اہتمام اسکولوں کے بچوں کے تحفظ اور دہشت گردی سے نمٹنے کے حوالے سے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سنٹرل ڈاکٹر سیف الرحمن نے کہاکہ بچوں کو محفوظ بنا ناآج کے دور کا اہم مسئلہ ہے بچوں کو دہشت گردی سے محفوظ بنا نے کے لئے نصاب میں مضامین شامل کیا جائے ڈاکٹر سیف الرحمن نے بچوں کے حقوق کے ساتھ بچوں کو دہشت گردی سے نمٹنے کے حوالے سے آگاہی پروگرام کے انعقاد پر اسپارک کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر سیمینار سے اسپارک کی پروجیکٹ آفیسر شمائلہ مزمل ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سائوتھ فضل اللہ کوریجو ،ہیڈ بم ڈسپوزبل پاکستان ریلوے یاسین بلورو ،غلام مصطفی ،ملک خضر ،اے ایس پی شہلا قریشی ،ایجوکیشن آفیسر حامد کریم ،راحیلہ منصور ،رانا آصف حبیب،سی پی ایل سی کے عابد قریشی ،اسکائوٹ کمشنر اختر میر نے بھی خطاب میں بچوں کے حقوق اور دہشت گردی سے نمٹنے سمیت بم کو ڈسپوز کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی سیمینار میں شہر اکراچی کے سرکاری اور نجی اسکولوں کے بچوں اساتذہ اکرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر اسکولوں کے بچوں نے ٹیبلو کے ذریعے دہشت گردوں کو پیغام دیا کہ ہم ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی دہشت گردوں کے بذدلانہ کاروائیوں سے ڈر کر تعلیم کا حصول ترک نہیں کرسکتے اور نہ اسکول جانا چھوڑ سکتے ہیںتقریب کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے اسپارک کی پروجیکٹ آفیسر شمائلہ مزمل نے کہاکہ اسپارک بچوں میں شعور کی بیداری کے لئے ایسے تقریبات کا انعقاد آئندہ بھی کرتی رہے گی انہوں نے سیمینار میں شریک تمام طلباء و طالبات اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

Seminar

Seminar