ای او آئی بی کرپشن کیس میں زمینوں کا تخمینہ لگانے کا حکم

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ای اوآئی بی کرپشن کیس میں زمینوں کا تخمینہ لگانے کا حکم دے دیا، جسٹس ثاقب نثار کہتے ہیں کہ غلط تخمینہ لگانے والوں کو سزا بھی بھگتنا پڑے گی۔

جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ای اوآئی بی کرپشن کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے اسلام آباد، لاہور، کراچی میں زمینوں کا تخمینہ لگانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ کام مکمل ک رکے رپورٹ ایک ماہ کے دوران پیش کی جائے۔

جسٹس ثاقب نثار نے زمینوں کا تخمینہ لگانے والی کمپنیوں کو وارننگ دی ہے کہ جو بھی کمپنی غلط تخمینہ لگائے گی اسے سزا بھی بھگتنا پڑے گی۔