غیرملکی فنڈز کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا عمران خان کو نوٹس

 Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے غیرملکی فنڈز کے معاملے پر تحریک انصاف کے چیئرمین کو نوٹس جاری کر دیا ہے، عمران خان کو 23 فروری کو خود یا وکیل کے ذریعے جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے خلاف اکبر ایس بابر نے درخواست دائرکی تھی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ تحریک انصاف نے امریکہ میں 2 ملین ڈالر اکٹھے کیے۔ الیکشن کمیشن کو فنڈز کے ذرائع سے بےخبر رکھا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے پارٹی آرڈر 2002ء کی خلاف ورزی کی۔ الیکشن کمیشن نے غیرملکی فنڈز کے معاملے پر عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 23 فروری کوخود یا وکیل کے ذریعے جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔