لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ترجمان کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کا اجتماع ارکان برائے انتخاب ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور میں منعقد ہواجس میں اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے اراکین کی کثرت رائے نے استصواب کے ذریعے یونیورسٹی آف مینجنمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سے ایم فل کے طالب علم سید مستقیم معین کو سیشن 2015-16کے لئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور منتخب کیا ہے۔
دریں اثنا اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کا اجتماع ارکان جامعہ پنجاب میں منعقد ہوا جس میں اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے ارکین کی کثرت رائے نے استصواب کے ذریعے یونیورسٹی لاء کالج کے طالب علم اسامہ نصیر کو سیشن 2015-16 کے لئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی منتخب کیا ہے۔