صرف واپڈا نہیں تمام سرکاری اداروں کی نجکاری نامنظور ہے، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صرف واپڈا نہیں تمام سرکاری اداروں کی نجکاری نامنظور ہے، اگر ایسا ہوا تو پھر بھٹو نکلے گا اور آپ کی خیر نہیں ہو گی۔

خورشید شاہ نے یہ بات واپڈا کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین کی اسلام آباد میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔