دہشت گردی روکنے میں حکومتی بے بسی شرم ناک ہے، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی

Dr. Mohammad Ashraf Asif Jalali

Dr. Mohammad Ashraf Asif Jalali

لاہور: سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے پولیس لائنز کے باہرخود کش دھماکہ کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی روکنے میں حکومتی بے بسی شرم ناک ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان کا قبلہ سیدھا کرنا ضروری ہے۔

قوم نے حکومت کو درود بند کرنے کا نہیں بارود بند کرنے منڈیٹ دیا تھا۔حکومت کے پالیسی ساز ادارے اپنی ترجیحات پر نظر ثانی کریں۔ حکومت مسجدوں کی بجائے دہشت گردوں کے مورچوں پر توجہ دے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دہشت گردی میں ملوث مدارس کا ٹارگٹ آپریشن ضروری ہو چکا ہے۔

دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا دائرہ تنگ کیے بغیر اَمن کی بحالی ناممکن ہے۔افسوس ہے کہ حکومت بمباروں کی بجائے دین کے علمبرداروں کوگرفتار کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلام احمد بلور کے بارے میں ہم فرانسیسی تفتیش کی مذمت کرتے ہیں۔ گستاخوں کے خلاف غلام احمد بلور کا بیان جذبہ عشق رسول کا عکاس ہے۔ فرانس کو مسلمانوں کے مذہبی تعلیمات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔