وڈانہ کے قریب با اثر افراد نے روہی نالے پر قبضہ کر کے گندم بو دی

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) وڈانہ کے قریب با اثر افراد نے روہی نالے پر قبضہ کر کے گندم بو دی، ہائی وے کی جگہ پر بنائے نالے کی صفائی اہل علاقہ نے رکوا دی، روہی نالہ اپنے اصل مقام پر بنایا جائے، اہل علاقہ سراپہ احتجاج، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں وڈانہ کے قریب با اثر افراد نے روہی نالے کی اراضی پر قبضہ کرکے 100فٹ میں سے 62فٹ اراضی پر گندم بو دی، قبضہ کی گئی جگہ کے ارد گرد برجیاں بنا دی گئی۔

روہی نالے کا رخ ہائی وے کی جگہ کی طرف موڑ دیا، چوہدری یوسف چھینہ و اسلام خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے زمینداروں کو روہی نالے کیلئے زمین خرید کر پیمنٹ کسانوں کو ادا کر دی ہے۔کسانوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب و ڈی سی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ روہی نالے کی جگہ واگزار کروا کر روہی نالے اپنے اصل مقام پر بنایا جائے۔

Protest

Protest