امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کا خیر مقدم، بھارت مسئلہ کشمیر پر ہٹ دھرمی چھوڑ دے: علی گیلانی

Syed Ali Gilani

Syed Ali Gilani

سری نگر (جیوڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی نے کہا امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کا خیر مقدم کرتے کہا بھارت کو بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کی پالیسی ترک کرکے ایک حقیقت پسندانہ اپروچ اختیار کرنی چاہیے۔

وفد سے بات چیت کرتے ہوے علی گیلانی نے کہا اگر سکاٹ لینڈ، جنوبی سوڈان اور مشرقی تیمور میں لوگوں کی خواہشات کے احترام میں ریفرنڈم کرایا جانا ممکن ہوسکتا ہے، تو کشمیر کے بارے میں دوہرا معیار کیونکر اپنایا جاتا ہے۔