واشنگٹن (جیوڈیسک) اوباما نے گزشتہ سال نومبر میں غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم لاکھوں افراد کے لئے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا ا س آرڈر پر ریاست ٹیکساس کی عدالت نے عملدرآمد رکوا دیا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ جب تک ایگزیکٹو آرڈر کی قانونی حیثیت کا فیصلہ نہیں ہوجاتا تب تک اس پر عملدرآمد روک دیا جائے۔
وائٹ ہائوس کے ترجمان نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ غلط ہے محکمہ انصاف اس کے خلاف اپیل دائر کرے گا۔
ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تارکین وطن کو بیدخل نہ کرنے کا کہا گیا ۔ اوباما نے فیصلے کا دفاع کرنے کا اعلان کیا ہے۔