واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ک بارک اوباما کا کہنا ہے کہ ہماری جنگ اسلام نہیں بلکہ اس کی تعلیمات سے بھٹکے ہوئے لوگوں کے خلاف ہے جب کہ القاعدہ اور داعش اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردوں کے خلا ڈٹا ہوا ہے اور انتہا پسندی کے خلاف تمام ممالک کو متحد ہونا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مذہب قتل و غارت گری کی اجازت نہیں دیتا، ہماری جنگ اسلام کے خلاف نہیں بلکہ اسلامی تعلیمات سے بھٹکے ہوئے لوگوں کے خلاف ہے۔
القاعدہ اور داعش اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، داعش اور دہشت گرد ایک ارب مسلمانوں کے نمائندہ نہیں اور اسے روکنا سب کی ذمہ داری ہے۔