یوکرائنی صدر نے شہر ژابالسوا سے حکومتی دستوں کے انخلاء کی تصدیق کر دی

Military

Military

کیف (جیوڈیسک) صدر پوروشینکو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انخلاء منصوبے کے مطابق اور منظم انداز میں جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے 75 فیصد سے زائد فوجی شہر چھوڑ چکے ہیں۔

شہر کا 80 فیصد حصہ روس نواز باغیوں کے قبضے میں آ گیا ہے۔ دوسری جانب یوکرائنی فوج کا کہنا ہے چند دنوں میں 22 فوجی ہلاک جبکہ 150 زخمی ہو گئے ہیں۔

ادھر سلامتی کونسل نے مشرقی یوکرائن میں فریقین سے فائر بندی معاہدے پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔