پشاور کے علاقے بڈھ بیر سے 3 نوجوان افراد کی لاشیں برآمد

Dead Bodies

Dead Bodies

پشاور (جیوڈیسک) بڈھ بیر کے علاقے ٹیلہ بند سے 3 افراد کی لاشیں ملی جنہیں شناخت کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں برساتی نالے سے تین نوجوان افراد کی لاشیں ملیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جبکہ مقتولین کی شناخت کے لئے لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس نے لاشیں اپنے قبضے میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مقولین کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جن کی عمریں 24 سے 28 سال کے درمیان ہے۔