3 نئے ریسکیو سٹیشنز کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری

Rescue Stations

Rescue Stations

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور میں تین نئے ریسکیو سٹیشنز کی تعمیر و قیام کے لیے سٹی گورنمنٹ کو 9 کروڑ 10 لاکھ روپے کے فنڈز منتقل کر دیئے ہیں۔ یہ فنڈز رائے ونڈ، گجومتہ اور مانگا منڈی میں ریسکیو سٹیشنز کی تعمیر پر خرچ کئے جائیں گے۔

مذکورہ علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں نئی آبادیوں اور صنعتی یونٹس موجود ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ریسکیو سٹیشنز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا تاکہ آتشزدگی یا کسی اور حادثہ کی صورت میں مالی اور جانی نقصان سے بچنے کے لیے بروقت امدادی سرگرمیاں شروع کی جا سکیں۔ اس منصوبے کی رواں سال یہ دوسری قسط ہے۔

سٹی گورنمنٹ کا بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ عمارتوں کی تعمیر مکمل کرے گا جس میں ریسکیو 1122 کی انتظامیہ سے مشاورت بھی کی جائے گی۔ریسکیو سٹیشنز تعمیر کے بعد ریسکیو 1122 کی تحویل میں دیئے جائیں گے ۔یہ فنڈز سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اکاؤنٹ فور میں منتقل کئے گئے ہیں۔