جنرل ہسپتال میں پانچویں سائنٹیفک سمپوزیم کی افتتاحی تقریب

General Hospital

General Hospital

لاہور (جیوڈیسک) پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احسن نے کہا کہ ہمارا ملک چاروں موسموں، زرخیز زمینوں اور با صلاحیت افراد کا وطن ہے۔ ہمارے بچے اور نوجوان پوری دنیا میں اپنی لیاقت کا سکہ منوا رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ شعبہ طب سے وابستہ افراد بھی اپنے فرائض کی نوعیت کو پہچانیں اور اس شعبے میں عالمی سطح پر رائج پروفیشنل رویوں کو اپنانے میں دیر نہ کریں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز لاہور جنرل ہسپتال میں پانچویں سالانہ سائنٹیفک سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ پی جی ایم آئی کے زیر اہتمام ہر سال فروری میں سائنٹیفک سمپوزیم کا انعقاد ایک مستقل روایت بن چکی ہے۔

ہم اپنے ادارے کو میڈیکل سیمینار، ورکشاپ اور سمپوزیم کے زیادہ سے زیادہ انعقاد کے ذریعے میڈیکل کے شعبے میں سٹیٹ آف دی آرٹ علاج گاہ میں تبدیل کر دیں گے۔ سائنٹیفک سمپوزیم آج اختتام پذیر ہو گا۔