شہر میں سرچ آپریشن، متعدد مشتبہ افراد نامعلوم جگہ پر منتقل

Police Lines Bomb

Police Lines Bomb

لاہور (جیوڈیسک) پولیس لائنز بم دھماکے کے بعد شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام سخت کردیا گیا۔ پورے شہر میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن کو نامعلوم جگہ پر منتقل کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

سرچ آپر یشن کے دوران 2177 افراد کو چیک کیا گیا، 80 افراد کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران 65 ہوٹل، سرائے، گودام، فیکٹریاں، دکانیں اور مدارس چیک کئے گئے جبکہ 514 گھروں کو بھی چیک کیا گیا۔ اسی طرح 212 کرایہ داروں اور 5264 مشکوک موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا جبکہ 1273 موٹر سائیکلوں کو بند کیا گیا۔