خراب موسم، حد نگاہ میں کمی سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر 15 پروازیں منسوخ

Air Port

Air Port

اسلام آباد (جیوڈیسک) فلائٹ انکوائری کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد اور مضافات میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے جاری بارش اور حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا۔

بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک جانیوالی 15 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جن میں اسلام آباد سے گلگت جانیوالی 607، سکردو جانیوالی 453، کراچی جانیوالی 102، لاہور کیلئے 653 اور کوئٹہ جانیوالی پرواز 402 منسوخ کر دی گئی ہے۔

اس کے ساتھ اسلام آباد سے چین کے شہر ارومچی جانیوالی پروازیں 1888 اور 6008 بھی منسوخ کر دی گئی۔