ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ، برازیل کے جواو سوزا تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

joao Souza

joao Souza

برازیل (جیوڈیسک) برازیل کے جواو سوزا ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے جبکہ ٹومی روبرڈو کو اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہونا پڑا۔ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔

مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں میزبان ملک کے جواو سوزا نے سلوانیا کے بلاز رولا کو شکست دی ۔ برازیلین کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار ، چھ سات اور چھ چار سے کامیابی حاصل ہوئی۔ سنگلز ہی کے دوسرے راؤنڈ میں سپین کے ٹومی روبرڈو کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سپینش سٹار کھلاڑی کو آسٹریا کے اینڈریاس ہائیڈر نے سٹریٹ سیٹس میں زیر کیا۔ ان سیڈڈ آسٹرین کھلاڑی نے فتح کے بعد اگلے راؤنڈ میں سیٹ بُک کی۔