نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی کوسٹ گارڈز کے ڈی آئی جی بی کے لوشالی کو اُن کے بیان کے بعد سخت تنقید کا سامنا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی کے لوشالی انضباطی معاملات میں عادی مجرم ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی کے لوشالی اس سے پہلے بھی کئی اہم معاملات میں جھوٹ بول چکے ہیں ۔اس سے پہلے بہت زیادہ شراب پینے پر اُن کی کھنچائی ہو چکی ہے جبکہ 2008 میں ایک بحری جہاز کی آپریشنل کمانڈ سے بھی ہٹایا جا چکا ہے۔
بھارت کی سمندر ی حدود میں جلائے جانے والی مبینہ پاکستانی کشتی پر بھارت کی جانب سے کئی متنازع بیان سامنے آئے، بی کے لوشالی نے اعتراف کیا تھا کہ اُن کے حکم پر کشتی کو تباہ کیا گیا تھا، لیکن بعد میں وہ اپنے بیان سے مکر گئے تھے۔