بھارت کا بیلسٹک میزائل ’’پرتھوی ٹو‘‘ کا کامیاب تجربہ

Ballistic Missiles

Ballistic Missiles

اڑیسہ (جیوڈیسک) بھارت نے زمین سے زمین تک مار کرنے اور ایٹمی صلاحیت رکھنے والے والے بیلسٹک میزائل پرتھوی ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ایٹمی صلاحیت کے حامل پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقے میں کیا گیا، پرتھوی ٹو 350 کلو میٹر تک کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے اور 500 سے 1000 کلو گرام تک وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارتی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ پرتھوی ٹو میزائل بھارت کی دفاعی صلاحیتوں میں اہم اضافہ ہے جو ملک کی آپریشنل تیاریوں کو ظاہر کرتا ہے جب کہ اس سے بھارت کی سلامتی اور اس کی علاقائی اہمیت میں بھی اضافہ ہو گا۔