بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار بھمبر کے نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کا وکلاء کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ ظہرانے کی تقریب میں بھمبر، برنالہ ، سماہنی اور میرپور کے وکلاء کی شرکت تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے نو منتخب صدر چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری راجہ ندیم انور کی طرف سے گذشتہ روز جنگلات ریسٹ ہائوس میں وکلاء کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔
ظہرانے کی تقریب میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق ، سابق وزیر حکومت مرزا محمد شفیق جرال، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منشاء غوچ، ایس ایس پی چوہدری منیر حسین، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور ، صدر سماہنی بار راجہ شیراز احمد ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹر ی مرزا فریاد ایڈووکیٹ ، برنالہ بار کے جنرل سیکرٹری چوہدری اللہ دتہ ایڈووکیٹ، میرپور بار کے جنرل سیکرٹری راجہ سہیل شمیم ایڈووکیٹ ، سنیئر سول جج جہانگیر احمد جرال، سول جج سماہنی چوہدری آفتاب احمد، سول جج برنالہ چوہدری زاہد احمد، ضلعی قاضی محمود احمد، تحصیل قاضی تنویر محمود، تحصیل قاضی سماہنی ندیم اصغر، ڈی ایس پی چوہدری محمد رفیق، DSP لیگل راجہ اشفاق احمد، پی آئی چوہدری طاہر السلام، راجہ محمد مشتاق، سابق صدر بار راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ، چوہدری منظور احمد ایڈووکیٹ، سابق جنرل سیکرٹری خالد ثاقب ایڈووکیٹ، سابق چیئرمین راجہ محمد انور خان، نائب تحصیلدار راجہ نثار احمد خان، چوہدری کبیر ہاشم ایڈووکیٹ، چوہدری خلیل احمد ایڈووکیٹ، راجہ اسد خان ایڈووکیٹ، چوہدری سجاد الحق ایڈووکیٹ، سنیئر صحافی چوہدری خالد حسین، چوہدری جمیل احمد ، جاوید برسالوی، جمیل شفیع، مرز ا ندیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔