شہزادہ جمال نظیر کی ہدایت پر نصرت اسلام پاکستان کے تحت راحیل شریف کی والدہ کے لئے فاتحہ خوانی کا انعقاد

Fateha Khawani

Fateha Khawani

کراچی (اسٹاف رپورٹر) درگاہ موہڑہ شریف (مری) کے شہزادے سابق وفاقی وزیر و سربراہ نصرت اسلام پاکستان شہزادہ جمال نظیر کی ہدایت پر نصرت اسلام پاکستان سندھ کے زیر اہتمام چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے عظیم پورہ شاہ فیصل کالونی میں نصرت اسلام پاکستان کے رہنماء محمد اقبال کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر علماء اکرام نصرت اسلام پاکستان کے رہنمائوں اور کارکنان کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی دریں اثناء نصرت اسلام پاکستان کے سربراہ شہزادہ جمال نظیر ،صوبائی صدر خلیفہ صابر زمان ،جنرل سیکریٹری محمد ادریس ،عبدالرزاق سنگی و دیگر نے سپا سالار جنرل راحیل شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔