سٹیٹ بینک نے گرانی کا ہدف تبدیل کرنے کی تردید کر دی

State Bank

State Bank

اسلام آباد (جیوڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے گرانی کا ہدف تبدیل کئے جانے کی خبروں کی تردید کر دی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ حکومت پاکستان سالانہ منصوبے میں گرانی کا ہدف مقرر کرتی ہے جو رواں سال کے لئے آٹھ فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک سال کے دوران متوقع گرانی کے تخمینوں پر اپنا نقطہ نظر پیش کرتی ہے۔ پہلی سہ ماہی رپورٹ میں گرانی ساڑھے چار سے پانچ فیصد رہنے کی پیش گوئی اسی تناسب میں کی گئی ہے۔