گھوٹکی (جیوڈیسک) نوکری کا جھانسہ دیکر با اثر وڈیرے کے بیٹے نے غریب نوجوان سے تیس ہزار لوٹ لیے، رقم واپس طلب کرنے پر چھوٹے سائیں کا نوجوان پر سخت تشدد زخموں پر لال مرچیں ڈال دیں، زخمی نوجوان انصاف کے لیے پریس کلب پہنچ گیا۔
گھوٹکی میں نوکری کا جھانسہ دیکر غریب نوجوان سے تیس ہزار لوٹ لیے ، رقم واپس طلب کرنے پر چھوٹے سائیں کا غریب نوجوان پر سخت تشدد، زخمی نوجوان انصاف کے حصول کے لیے پریس کلب پہنچ گیا۔ رقم طلب کرنے پر سردار نےزندہ جلا دینے کی دھمکی دی۔
پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ۔ اسی بات پر سردار کے بیٹے نے نوجوان کو اپنے پانچ دوستوں کے ہمراہ اغوا کر لیا ، اس پر شدید تشدد کیا اور زخموں پر لال مرچیں ڈالتے رہے اور آئندہ رقم مانگنے پر شدید نتائج کی دھمکی دی ۔ غریب نوجوان راشد علی نے اعلی حکام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے انصاف اور اپنی رقم کی منتقلی کی درخواست کی ہے۔