کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی ہاؤس سندھ میں وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ اور بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں شکار پور سانحے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے دس ،دس لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اس فیصلے پر ملک ریاض کا شکریہ ادا کیا۔ تیس جنوری کو شکار پور میں امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے میں باسٹھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔