شدید سردی کی لہر جاری، نیاگرا آبشار کا پانی برف میں‌ تبدیل

Niagara Falls

Niagara Falls

کینیڈا (جیوڈیسک) امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر واقع نیاگرا آبشار شدید سردی کی وجہ سے جم گئی ، منجمد آبشار نے سیاحوں کو ونٹر ونڈر لینڈ کی سیر کروا دی۔

انتہائی ٹھنڈ نے جہاں لاکھوں لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا وہیں اس سے کچھ خوبصورت نظارے بھی دیکھنے کو ملے ہیں، ان میں سے ایک نیاگرا آبشار بھی ہے جو منفی چالیس درجہ حرارت کی وجہ سے جم چکی ہے۔

ایک سو چھہتر فٹ بلند یہ آبشار اور اس کے ارگرد کا علاقہ مکمل طور پر برف کی شکل اختیار کر گیا ہے ۔ ایسے میں کچھ مہم جو نیاگرا آبشار پر چڑھنے کی کوشش میں بھی مصروف ہیں۔