تحقیق کے ذریعے بچوں کے ذہنوں میں موجود تخلیق کو اُجاگر کیا جا سکتا ہے۔نشاط ضیاء قادری

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیا قادری نے کہا کہ ہمارے مستقبل کے معمار تعلیم سمیت ہر میدان میں اپنا لوہا منوانا جانتے ہیں ضروت ہے اُن کی بہتر نگہداشت و نشونما اور سرپرستی ہے تحقیقی عمل کو فروغ دیکر بچوں کے ذہنوں میں موجود تخلیق کو اُجاگر کیا جاسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اپواء رعنا لیاقت خان پبلک اسکول شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام منعقدہ سائنسی نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر پرسن سلوا حبیب ،سلیم جہانگیر ،پروجیکٹ ایڈمنسٹریٹر حمیدہ رحمن کھو کھر ،ماہر تعلیم شاہدہ ابراہیم ،پرنسپل قدسیہ افتخار ،پرنسپل سپرئیر سائنس کالج پروفیسر شاہد کمال اور پروفیسر فہیم ،خورشید گرلز کالج کی پروفیسر ثروت یاسمین ،پروفیسر شہر زہرہ اور ڈاکٹر سہیل اور شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے انفارمیشن آفیسر محمد ارشد بھی موجود تھے۔سائنسی نمائش میں شاہ فیصل کالونی کے32اسکولوں کے طلباء و طالبات نے اپنے پروجیکٹ پیش کئے جن میں بلدیہ عظمیٰ کراچی ،سندھ گورنمنٹ اور نجی اسکول شامل تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری سائنسی نمائش میں طلباء و طالبات کی جانب سے تیار کئے پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر طلباء و طالبات نے تیار کئے پروجیکٹ سے متعلق آگاہ کیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اسکولوں کے بچوں کی جانب سے تیار کئے گئے سائنسی پروجیکٹ کو سراہتے ہوئے اپواء لیاقت علی خان کرافٹ مین کوارٹر اور پبلک اسکول کے انتظامیہ کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں تلقین کی وہ تعلیم کے حصول پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں اور جدید دور کی تحقیق پر مکمل دسترس حاصل کریں بعد ازاں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے سائنسی نمائش میں بہترین پروجیکٹ پیش کرنے والے بچوں میں انعامات و اسناد تقسیم کئے۔

Nishat Muhammad Zia Qadri

Nishat Muhammad Zia Qadri