کراچی: سرکاری اسپتالوں کو دوا اور کھانے کی سپلائی بند

Medicine

Medicine

کراچی (جیوڈیسک) بلدیہ عظمیٰ کے مالی مسائل کے باعث کنٹریکٹرز نے سرکاری اسپتالوں کو دوا اور کھانے کی سپلائی بند کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمیٰ نے دواؤں کے 18کروڑ اور کھانے کی مد میں 5 کروڑ ادا نہیں کیے جس کے باعث کنٹریکٹرز نے عباسی شہید، سوبھراج، رفیقی شہید سمیت 16 اسپتالوں میں دوائوں اور کھانے کی سپلائی بند کر دی۔