نقل کے خاتمہ کے دعوئے صرف اخباری اشتہارات تک محدود ، پرچوں کے دوران فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں کھلی رہیں

سبی (محمد طاہرعباس ) نقل کے خاتمہ کے دعوئے صرف اخباری اشتہارات تک محدود ،میٹرک کے پرچوں کے دوران قریبی فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں کھلی رہیں نقل کی کاپیوں کی سرعام فروخت جاری۔

تفصیلات کے مطابق سبی میں جاری میٹرک کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے قریب کے تمام فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں کھلی رہیں اور ان دکانداروں کو امتحان کے اوقات میں دکان بند کرنے کے احکامات انتظامیہ کی جانب سے جاری نہیں کئے گئے ،شہر کے کئی فوٹواسٹیٹ دکانوں پر پرچوں میں درج سوالات کے جوابات کی کاپیاں فروخت ہوتی رہیں۔

اس کے علاوہ امتحانی مراکز کے ارد گرد کئی لوگ امتحانات میں مصروف طلبہ کی مدد گار کی صورت میں کھڑئے رہے مگر انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک ان فوٹواسٹیٹ دکانداروں اور امتحانی مراکز کے ارد گرد موجود افراد کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں لائی نہیں گئی۔

Photos Estate Shops

Photos Estate Shops