پلیئر آف ایئر ایوارڈ، برینڈن میکلم بہترین ٹیسٹ بیٹسمین، اینجلو میتھوز کی ہیٹ ٹرک

Brendon McCullum

Brendon McCullum

نیو دہلی (جیوڈیسک) ماضی کے اسٹار کرکٹرز اور کرکٹ ویب سائٹ کے تجزیہ کاروں پر مشتمل پینل کے مطابق سال 2014ء میں بھارت کے خلاف تین سو دو رنز بنانے والے برینڈن میکلم نے بہترین ٹیسٹ بیٹسمین کا ایوارڈ جیتا پروٹیز کے دیس انہی کے خلاف سات شکار کرنے پر آسٹریلیا کے مچل جانسن کو ٹیسٹ کا بہترین بولر ایوارڈ دیا گیا۔

ٹیسٹ کی بہترین شراکتوں میں مصباح الحق اور یونس خان نے 923 رنز کے مشترکہ مجموعے سے پاکستان کو اعزاز دلایا ایک روزہ انٹرنیشنل میں 264 رنز کی ایک یادگار اننگز کھیلنے والے روہت شرما ون ڈے کے بہترین بیٹسمین بنے۔ ون ڈے میں بہترین بولنگ کا ایوارڈ سری لنکا کے لَستھ ملِنگا کے نام رہا۔

انھوں نے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کیخلاف 56 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ ٹی 20 میچ میں صرف تین رنز کے عوض پانچ بیٹسمین کو میدان بدر کرنے پر رنگانا ہیراتھ بہترین بولر کا ایوارڈ جیتے۔

سری لنکا کے انجلیو میتھیوز مجموعی طور پر سال کے بہترین بلے باز بہترین ٹیسٹ اور مستقل مزاج بیٹسمین کا تیسرا ایوارڈ جیتے۔سال کے بہترین بولر کے ایوارڈ کے حقدار ڈیل اسٹین، ون ڈے میں بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ اے بی ڈویلیئر کے نام رہا۔