شکاگو (جیوڈیسک) دنیا کی سپر پاور امریکا میں سردی کی سپر لہر داخل ہو گئی۔ معروف آبشار نیاگرا کا پانی بھی سردی سے جم گیا۔ شکاگو اور ڈیٹرائٹ شہروں میں سردی کا 79 سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا۔
یہ منظر کسی برفانی علاقے کا نہیں، بلکہ یہ امریکا ہے۔ جہاں سردی اس شدت تک پہنچ چکی ہے کہ جسم میں واقعی خون جمادے۔ اس کڑاکے کی سردی کے آگے تو نیویارک میں واقع نیاگرا فال کی بھی ایک نہیں چل رہی،اور آبشار کا بیشتر حصہ جم چکا ہے۔
لیکن سیاح ہڈیوں میں گھستی اس سردی میں بھی موج مستی کرنے سے باز نہیں آ رہے۔ ادھر بوسٹن میں یخ بستہ ہواؤں اور منفی درجہ حرارت سے دریا کا پانی جم گیا، بالٹی مور میں برف کی تہہ کو کٹر کی مدد سے کاٹا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں رات کے وقت پارہ منفی 19 سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔ منی سوٹا میں بھی سخت سردی سے جھیلیں جم چکی ہیں۔ حالت یہ ہے کہ فواروں پر بنے مجسمے بھی برف بن گئے ہیں۔
شکاگو میں درجہ حرارت منفی 8 اور ڈیٹرائٹ میں منفی 4 ہونے سے دونوں شہروں میں سردی کا 1936 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔