ملک کو دفاعی لحاظ سے مضبوط بنایا جا رہا ہے: بھارتی وزیر دفاع

Manohar Parrikar

Manohar Parrikar

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ ملک کو دفاعی لحاظ سے مضبوط مستحکم بنایا جا رہا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر ملک کی ضرورتوں کو پورا کیا جائے گا۔

وزیردفاع کے مطابق کسی کو بھی جارحیت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر دفاع منوہر پریکار نے کہا کہ ملک کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کسی بھی ملک کو بھارت کے خلاف جارحیت اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عسکریت کو کچلنے کیلئے کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جائے گا اور عسکریت کا قلع قمع کرنے کیلئے سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھانے میں بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔بھارت ایک مضبوط مستحکم ملک کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔

اگرچہ بھارت امن میں یقین رکھتا ہے تاہم ملک کے خلاف کسی بھی جگہ منصوبے بنائے جائیں جارحیت اختیار کرنے کو فروغ دیا جائے بھارت کیلئے یہ ناقابل برداشت ہو گا۔

وزیردفاع نے کہا کہ ملک میں حالات‘ امن و امان میں دن بدن بہتری آتی جا رہی ہے تاہم عسکریت کو کچلنے کیلئے کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جائے گا اور عسکریت کا قلع قمع کرنے کیلئے سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھانے میں بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔