دل والے دلہنیا لے جائینگے کی نمائش ایک ہزار ہفتے بعد ختم کرنے کا فیصلہ

Dilwale Dulhania Le Jayenge

Dilwale Dulhania Le Jayenge

ممبئی (جیوڈیسک) یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والے فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے ‘‘ کا راج ختم ہونے کو ہے۔

ممبئی میں سینما گھر کی انتظامیہ نے فلم کی نمائش ایک ہفتے بعد ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ 90 کی دہائی میں پردے پر آنے والی فلم’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کو ممبئی کے مشہور سینما مراٹھا مندر میں مسلسل ایک ہزار 9 ہفتے تک دکھایا گیا لیکن اب انتظامیہ نے ایک ہفتے بعد فلم کی نمائش ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مراٹھا مندر سینما گھر کے مینجنگ ڈائریکٹر منوج ڈیسائی کا کہنا ہے کہ فلم کے ناظرین کی تعداد بہت کم ہوگئی ہے۔ اس لئے انہوں نے اس فلم کو ہٹا کر کسی دوسری فلم کو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 20 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم نے 10 فلم فیئر ایوارڈ سمیت بہترین اداکار ، اداکارہ اور ہدایت کار کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔