واشنگٹن (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار اور امریکی مشیر برائے سلامتی امور سوزن رائس کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خلاف تعاون سمیت پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، یہ ملاقات دارالحکومت واشنگٹن میں ہوئی
ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں میں پاک امریکا اور باہمی تعلقات پربات چیت کی گئی، اس کے علاوہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ سمیت علاقائی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔