کوئٹہ (جیوڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے، گذشتہ دنوں کالعدم تنظیم کا ایک اہم کمانڈر سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں مارا گیا۔ کوئٹہ میں الیکشن کمشنر کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات چیت میں میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی وجہ سے صوبے میں امن وامان کے مسائل پیدا ہوئے ہیں
ہماری کوشش اور خوا ہش ہے کہ صوبے میں مقیم افغان مہاجرین مقررہ مدت میں وا پس اپنے وطن چلے جائیں۔ انھوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کیساتھ مشتر کہ طور پر اس کیلئے لائحہ عمل طے کر رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی ا فغا ن مہا جر ین کی باعزت انکے وطن واپسی کو یقینی بنایاجائے گا انھوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔