لیبیا : تین کار بم دھماکوں میں 40 افراد ہلاک

Libya Blast

Libya Blast

طرابلس (جیوڈیسک) شورش زدہ مسلمان افریقی ملک لیبیا کے شہر القبہ میں یکے بعد دیگرے تین کار بم دھماکوں کے نتیجے میں کم ازکم 40 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

لیبیا کی مغرب نواز حکومت کے پارلیمانی اسپیکر عغیلا صالح نے ان دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا نشانہ پٹرول پمپ سے ملحقہ ایک سیکورٹی عمارت تھی، یہ شہر بیدا اور درنا شہروں کے درمیان واقع ہے اور یہ شہر صالح کا آبائی علاقہ بھی ہے،

ساتھ ہی انہوں نے ہلاکتوں پر7 دن کے سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔

پارلیمانی اسپیکر نے مزید کہا ہے کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ یہ کار بم حملے مصری فضائی بمباری کے جواب میں کیے گئے ہیں۔