کروڑ لعل عیسن : ایس ڈی اور انجمن تاجران میں لڑائی جاری

Tariq Pahar

Tariq Pahar

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ایس ڈی اور انجمن تاجران میں لڑائی جاری۔ کمشنر ڈی جی خان کی جانب سے جاری کردہ لیٹر نمبر 316 مورخہ 14-02-2015 دفتر میں توڑ پھوڑ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ایس ڈی او کروڑ ذکاء اللہ پر تشدد اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مرکزی انجمن تاجران حاجی مختیار حسین اور ان کے بیٹے ساجد مختیار و کزن الطاف حسین سمیت 71 نامعلوم افراد کے خلاف کاروائی کا حکم دیتے ہوئے 15 روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

دوسری جانب ایم پی اے چوہدری اشفاق حسین نے ایس ڈی او کروڑ ذکا اللہ خان کو ٹی ایم اے کروڑ سے تبدیل کروا کر لیہ بھجوا دیا جہاں پر وہ ایکسئن کی سیٹ پر کام کریں گے۔ ذکاء اللہ خان نے تاحال چارج نہیں چھوڑا۔ واضح رہے کہ مرکزی انجمن تاجران کے صدر جن کی معیاد 18 فروری کو ختم ہو گئی کسی کام کے سلسلہ میں ٹی ایم اے آفس گئے اور ایس ڈی او ذکاء اللہ خان کو گالیاں نکال دیں۔ جس پر ذکاء اللہ خان اور وہ دست وگریباں ہو گئے۔

اور بعد ازاں حاجی مختیار حسین کے بیٹوں و کزن سمیت درجنوں افراد نے ایس ڈی او کے آفس کا دروازہ توڑا اور دفتر ممیں گھس کر ایس ڈی او پر تشدد کیاتھا۔ اور املاک کو بھی نقصان پہنچایا تھا جس پر مقامی پولیس نے عوامی اور سیاستدانوں کے دبائو پر ایس ڈی او کو ناصرف گرفتار کر لیا بلکہ اسے ہتکڑی لگا کر اس کو تھانہ میں بند کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔ جبکہ ایس ڈی او ذکاء اللہ خان کی جانب سے دی گئی درخواست پر صدر انجمن تاجران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی۔

جس پر گزشتہ روز کمشنر ڈی جی خان نے ڈی سی او لیہ کی جانب سے لکھے گئے لیٹر نمبر 316 مورخہ14-02-2015 پر کاروائی کا حکم دیتے ہوئے 15 روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ چوہدری اشفاق ایم پی اے نے ایس ڈی او کا تبادلہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سے کروایا ہے۔