کمشنر کراچی سے ایک گزارش

Karachi

Karachi

کراچی (افسانہ مہر) شہر کراچی میں جابجا بے حیا لباس اور الفاظ سے مزین بل بورڈ نے سفر کرنے والوں کو مستقل اذیت میں مبتلا کیا ہوا ہے۔

تجارت اور پبلسٹی کے نام پر کی جانے والی نے حیائی کی ترویج سے معاشرے کی اخلاقی حالت پر جو برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں کیا آپ کو اْس کا اندازہ ہے؟ نوجوانوں میں اشتہار کا بڑھنا، نابالغ بچیوں اور لڑکیوں کے ساتھ زیاد تیوں کا بڑھنا اور وقت سے پہلے بچوں کا بالغ اطوار میں ڈھلنا،اسی ترویج کے شاخسانے ہیں۔

گھر میں موجود ٹی وی چینلز پر بے حیائی کے ڈول انڈیلتے اشتہارات اور شہر کی سڑکوں پر پھیلے عریانیت سے لبریز بل بورڈ آپ کی توجہ کے منتظر ہیں۔ آپ کے عہدے ، فرائض ، اور اختیارات کی وجہ سے ہی ہمیں آپ سے امید ہے کہ آپ اس طرف جلد از جلد توجہ فرما ئیں گے اور ہمیں روز ملنے والی ان اذیتوں سے بچانے کے اقدامات کریں گے۔