اپیکس کمیٹی سے تعیناتیاں غیر آئینی

Mian Manzoor Ahmed Watto

Mian Manzoor Ahmed Watto

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے ایک بیان میں پولیس میں سیاسی مداخلت کو ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بغیر ملک میں امن و امان قائم نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کراچی میں امن عامہ کی صورتحال کے لیے ایک اجلاس میں سیاسی عدم مداخلت کی سفارش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس پر جلد از جلد عمل ہونا چاہیے۔ انہوں نے پولیس افسروں کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر کی اپیکس کمیٹی کے ذریعے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا اقدام غیر آئینی ہو گا۔