پاکستانی کھلاڑی پہلے دماغ سے نہیں کھیلتے تھے اب دل سے کھیلنا بھی چھوڑ دیا، عمران نذیر

Imran Nazeer

Imran Nazeer

لاہور (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز کے سامنے بیٹسمین کی ٹرپل ون برگیڈ پر اوپنر عمران نذیر کہتے ہیں کہ قومی کھلاڑی پہلے دماغ سے نہیں کھیلتے تھے افسوس اب دل سے بھی نہیں کھیل رہے۔

یہ ہے کرکٹ دیوانگی میں گفتگو کرتے ہوئے سٹار اوپنر نے جارحانہ سٹروک لگائے، ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف ایک رن پر تین نہیں بلکہ چار رنز آؤٹ ہو جانے پر افسوس کا اظہار کر دیا۔

کہتے ہیں کہ پہلے شکوہ یہ تھا کہ کھلاڑی دماغ سے نہیں کھیلتے اب تو کہیں دل کا کھیل بھی نظر نہیں آ رہے۔ کرکٹ تجزیہ کار ذوہیب حسین نے کہا کہ جب بڑی بڑی زیادتیاں کی گئی ہوں تو یہی کچھ ہی ہوگا کہ غلطیوں پہ غلطیاں ہی ہو سکتی ہیں۔

سینئر تجزیہ کار اجمل جامی کا کہنا تھا کہ “جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے” اسی کے مصداق ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ہوا کہ جو امید بن کر آتا، برے انداز میں آؤٹ ہو جاتا۔