جے پور (جیوڈیسک) بھارتی شہرجے پور میں شاہی خاندان کی لڑکی کی شادی پاکستانی نوجوان کے ساتھ دھوم دھام سے انجام پائی، ایک سو پاکستانی باراتی ہاتھی اور گھوڑوں پر بارات لے کر نارائین نواس محل پہنچے۔
سندھ کا رہائشی کنور کرنی سنگھ جے پور کے کانوٹا شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی پدمنی راٹھور کو بیاہنے سو باراتیوں کے ہمراہ جے پور گیا۔
پاکستانی دلہا شان و شوکت سے ہاتھی پر سوار ہو کر جے پور کے نارائن نواس محل پہنچا، روایتی رقص بھی اس منفرد ملن کا حصہ بنا۔
دلہا دلہن کی خوشی بھی دیدنی تھی۔ قریباََ پندرہ سو مہمان پاکستانی اور بھارتی جوڑے کی شادی میں شریک ہوئے۔ دلہن پدمنی کو پاکستانی ویزا ملنے تک دلہا اپنے سسرال میں ہی ٹھہرے گا۔