ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا نے آئی پی ایل کی فرنچائز راجستھان رائلز کے شیئرز فروخت کرکے لیگ سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا جو آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر ہیں سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کسی بھی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے اس لئے دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے شیئرز فروخت کرکے آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔
آئی پی ایل کے چیئرمین رنجیب بسوال نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس پر جلد نظر ثانی کی جائے گی۔