ویلنگٹن (جیوڈیسک) فاتح ٹیم نے 123 رنز کا ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر 4 وکٹوں پر حاصل کیا۔ جمعہ کو کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 122 رنز بنائے، لورین وائٹ فیلڈ نے 48 رنز کی اننگز کھیلی، مورنا نیلسن نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر 4 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ ریچل پرائسٹ 41 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ کیٹ کراس اور لارا مارش نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔