کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی اکاون روز کے دوران بارہ اوپن مارکیٹ آپریشن ہوئے جس کے دوران مرکزی بنک نے چار ہزار نو سو پچپن ارب روپے کا سرمایہ منی مارکیٹ سسٹم کو فراہم کیا۔
ملکی بنکنگ سسٹم کو نئے سال کے آغاز ہی سے سرمائے کی قلت کا مسئلہ درپیش ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے اِس دوران حکومتی بلز پر شرح سود بھی نو اعشاریہ تین صفر سے کم ہو کر آٹھ فیصد پر آ چکا ہے۔