شائقین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا علامتی جنازہ نکال دیا، نجم سیٹھی کیخلاف نعرے بازی

Pakistan Cricket Team Funeral

Pakistan Cricket Team Funeral

خانیوال (جیوڈیسک) خانیوال پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہار اور کرکٹ میں نجم سیٹھی کی سیاست کے خلاف سیکڑوں افراد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا علامتی جنازہ نکالا، نجم سیٹھی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہ در پہ شرمناک شکستوں کے بعد کرکٹ شائقین اتنے مایوس ہوگئے کہ سیکڑوں شائقین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کچہری بازار میں علامتی جنازہ نکالا۔

کرکٹ ٹیم کا علامتی جنازہ کندھوں پر اٹھا کر شائقین نے نجم سیٹھی کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔ شائقین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں سیاست کو فوری طور پر بند کیا جائے اور جب سے کرکٹ ٹیم میں نجم سیٹھی کی سیاست ملوث ہوئی ہے اس وقت سے ٹیم کا بیڑا غرق ہو گیا ہے، آخر میں شائقین نے علامتی جنازے کیلئے دعا بھی کی گئی۔