این اے 122 اور 125 میں مبینہ دھاندلی کیسز کی سماعت ملتوی

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) الیکشن ٹربیونل لاہور نے لاہور کے قومی حلقوں 122 اور 125 میں مبینہ دھاندلی کیسز کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

این اے 122 سے تحریک انصاف کے امیدوار عمران خان جبکہ این اے 125 سے امیدوار حامد خان نے اپنے حلقوں میں انگوٹھوں کے نشان کی تصدیق کےحوالے سے درخواستیں دے رکھی ہیں۔

این اے 122 سے کامیاب امیدوار اسپیکر سردار ایاز صادق کے وکیل نے آج دلائل دینے تھے جبکہ این اے 125کے ریکارڈ کی فرانزک رپورٹ پربھی بحث ہونا تھی تاہم الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی رخصت پر ہیں جس کے باعث دونوں کیسزکی سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

این اے 125 سے مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کامیاب قرار پائے تھے۔